Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، چینی سفیر

اسلام آباد: چین نے بھی پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ اسلام آباد میں پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس کے بغیر یہ نہیں چل سکتا، چھ ماہ میں دو مہلک حملے ناقابل قبول ہیں۔ امید ہے کہ پاکستان چینی شہریوں ،اداروں اور منصوبوں کی سیکیورٹی کو مضبوط بنائے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو ان لوگوں کو سخت سزا دینی چاہیے جو چینی شہریوں پر مہلک حملوں میں ملوث ہیں۔ ۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کے صدر ژی جن پنگ اپنے شہریوں کی سلامتی کے بارے میں بہت فکرمند ہیں، وہ اپنے لوگوں کی زندگیوں کو باقی ہر چیز پر فوقیت دیتے ہیں۔ جب کبھی بھی ان کی پاکستانی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے تو انہوں نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں ،اداروں اور پراجیکٹس کی سکیورٹی کے بارے میں بات کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular