
تہران : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تہران میں نومنتخب ایرانی صدر آیت الله سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اورمعاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، صادق سنجرانی نے مشترکہ سرحد پر 6 تجارتی روٹس کھولنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گودار اور مکران ڈویژن میں بجلی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی، صادق سنجرانی نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔


































