Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 5 اگست کو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پرصادق سنجرانی نے کہا کہ ان کا دورہ تہران دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔
محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کی بحالی اور خطے کی اقوام کیلئے سماجی اور معاشرتی بہبود کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس ملاقات میں ایران کے سفیر نے بھی دو دوست اور ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جمعرات 5 اگست کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ سادہ مگر پروقار تقریب ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی میں منعقد ہو گی۔
واضح رہے کہ ایران میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایران کے نو منتخب صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات کا فروغ تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular