Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، جوبائیڈن فارن ریلیشنز کمیٹی کے متحرک اور فعال رکن رہ چکے، جوبائیڈن جنوبی ایشیائی خطے کے حوالے سے واضح رائے رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئی امریکی انتظامیہ اور پاک امریکا تعلقات سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ 80 لاکھ نہتے مظلوم کشمیریوں کو بھارتی محاصرے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اس صورت حال کی نشاندہی دنیا کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جس طرح یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ میں آواز آٹھائی گئی، جلد امریکی پارلیمنٹ میں بھی اس کی بازگشت سنائی دے گی۔ شاہ محمود قریشی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ کے نکتہ نظر میں مطابقت ہے، نئی امریکی انتظامیہ کا چین کے ساتھ رویہ محاذ آرائی کا نہیں بلکہ مسابقت کا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular