Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

پابندیاں اٹھائے بغیر معاہدے میں امریکی واپسی نقصاندہ ہوگی، ولی امرمسلمین

ایٹمی معاہدے میں امریکا کے دوبارہ شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں ، پابندیوں کا خاتمہ اور ہمارے غصب شدہ حق کی بحالی ہمارا معقول مطالبہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای
موجودہ حالات میں امریکا کو اپنے مفادات علاقے کی بدامنی میں دکھائی دیتے ہیں ، ہم خطے میں اسی طرح موجود رہیں گے اور ہمیں موجود رہنا چاہئے
تہران(نیوز ڈیسک ولی امرمسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کو اپنے مفادات علاقے کی بدامنی میں دکھائی دیتے ہیں ، مغرب اور ہمارے دشمنوں کے محاذ کو چاہے کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف اس خیانت آمیز حرکت اور لاحاصل دشمنی یعنی پابندیوں کا سلسلہ بند کردے، قوم سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے ا مریکی کی سرکردگی میں قائم سامراجی محاذ اور ایران کے درمیان محاذ آرائی، غیر قانونی پابندیوں ، ایران کی علاقائی موجودگی، ایران کے دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام کی جانب بھی اشارہ کیا،انہوں نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد میں کمی کے حوالے سے پارلیمنٹ اور حکومت کے فیصلے کو منطقی اور دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ، ہمیں ایٹمی معاہدے میں امریکا کے دوبارہ شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں ، اور نہ ہی اس پر اصرار ہے، پابندیوں کا خاتمہ اور ہمارے غصب شدہ حق کی بحالی ہمارا معقول مطالبہ ہے اور اس کو پورا کرنا امریکا اور یورپ کا فریضہ ہے، پابندیوں کے خاتمے کے بغیر، جامع ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی نقصان دہ ہو سکتی ہے،انہوں نے کہاکہ اگر پابندیاں اٹھالی گئیں تو ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی کا کوئی مطلب ہوگا لیکن جو نقصانات ہمیں پہنچے ہیں ان کی تلافی ہمارے مطالبات میں شامل ہے جس کو ہم بعد کے مرحلے میں پیش کریں گے،انہوں نے کہاکہ علاقے میں ہماری موجودگی، اسلامی جمہوریہ ایران کے طرفداروں اور دوستوں کی تقویت اور علاقے میں ثبات و استحکام کا باعث ہے جس کا عراق اور شام میں سبھی نے مشاہدہ کیا ہے۔ بنابریں ہم خطے میں اسی طرح موجود رہیں گے اور ہمیں موجود رہنا چاہئے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular