Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ظلم کیخلاف قرآنی احکامات پر عمل تمام مسائل کا حل ہے(ولی امر مسلمین)

امریکا کے خوف سے تلخ نتائج برآمد ہوں گے،ماضی میں ہمارے کچھ ماہر سیاستدانوں کے امریکا سے ڈرنے کی وجہ سے خود ان کیلئے سخت مشکلات پیدا ہوئیں
خداپر یقین کیساتھ ظالم کے خلاف ڈٹ جانے میں معا شرے کی بھلائی ہے، امت مسلمہ قرآنی ہدایات پر عمل کئے بغیر سعادت و کامرانی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے ظالم حکمرانوں اور ظلم و استبداد کے مقابلے میں قرآنی احکامات و الہی فرامین پر عمل کو تمام مسائل و مشکلات کا حل قرار دیا اور کہاکہ سماج و معاشرے کی بھلائی اسی میں ہے کہ خداوند کریم پر اعتماد و یقین کے ساتھ ظالموں اور ظلم و استبداد کے مقابلے میں ڈٹ کر حق کا لوہا منوایا جائے اور برائیوں سے بچا جائے اور نیکیوں پر عمل کیا جائے، محفل قرآنی کے اختتام پر مختصر خطاب میں ولی امر مسلمین نے قرآنی دستورات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ڈاکٹر کے نسخے پر عمل کئے بغیر بیمار شفایاب نہیں ہو سکتا، اْسی طرح امت اسلامیہ قرآنی ہدایات پر عمل کئے بغیر سعادت و کامرانی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی،قرآن کریم کے ظاہری الفاظ و آیات میں ہی انسانی زندگی کے لئے ہزاروں ہدایات موجود ہیں جن سے ہر انسان فیضیاب ہو سکتا ہے،انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ امریکا اور دوسری سامراجی طاقتوں سے خوفزدہ نہ ہوں، امریکا کے خوف سے تلخ نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا مشاہدہ ہم نے پچھلے سالوں میں کیا ہے کہ ہمارے کچھ ماہر سیاستدانوں کے امریکا سے ڈرنے کی وجہ سے خود ان کیلئے سخت مشکلات پیدا ہوئیں، ولی امر مسلمین نے دشمنوں کے مقابلہ میں بے خوفی اور ثابت قدمی پر زور دیااور کہاکہ کچھ مسلم ریاستوں کو اپنی قوت کو نظرانداز کرنے کے نتیجے میں ذلت کا سامنا کرنا پڑا،انہیں ظالم طاقتوں سے ڈرایا جارہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular