
اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کو دو سال گزرگئے، بھارتی اقدام کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ملک بھر میں یوم استحصالِ کشمیرمنایاجارہا ہے، یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر صبح 9 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایک منٹ کے لیے ٹریفک روکا گیا، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت اور بھارتی اقدام کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جو ڈی چوک پہنچی جہاں صدر عارف علوی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ریلی میں شرکت کی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریلی کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ ایک دن آئے گا جب کشمیری اپنا حق حاصل کر لیں گے، 5 اگست 2019ء کا اقدام سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے برعکس تھا، دنیا بھر میں مقیم کشمیری مودی حکومت کا اقدام مسترد کر رہے ہیں، واضح رہے کہ 2سال پہلے آج ہی کے دن مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی اور ریاست کا درجہ چھین لیا تھا، علیحدہ پرچم بھی اتار لیا تھا۔


































