Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی پارلیمنٹیرینز کا اظہار تشویش پر مبنی خط، پاکستان کا خیرمقدم

اسلام آباد: دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے یورپی کمیشن کے صدر اور نائب صدر کو لکھے گئے خط کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اس سلسلے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکینِ یورپی پارلیمنٹ کا خط عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت کا ایک اور کھلا ثبوت ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات ’معمول‘ پر ہونے کا بھارتی پروپیگنڈا ناکام ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حالات ’معمول‘ پر ہونے کا جھوٹا اور خلافِ حقیقت بیانیہ پھیلانے کے لیے بھارت کا زور کام نہ آیا، بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود عالمی برادری کی بھارت کی مذمت کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے، 5 اگست کے بعد کی سنگین صورتِ حال پر سلامتی کونسل میں جموں و کشمیر کا مسئلہ 3 بار زیرِ غور آ چکا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ 2018ء، 2019ء میں انسانی حقوق کے لیے یو این کے ہائی کمیشن کے دفتر کی 2 رپورٹس جاری ہوئیں، یہ رپورٹس کہتی ہیں کہ آزاد کمیشن تشکیل دے دیا جائے، بھارتی زیرِ قبضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں جموں و کشمیر کے مسئلے پر بحث ہوئی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں مسلسل بے نقاب کیں، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین، منظم خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے مطالبات سے بھارت آنکھیں چرا نہیں سکتا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آخر کار بھارت کو عالمی ضمیر اور رائے عامہ کے آگے ہتھیار ڈالنا پڑیں گے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ختم کرنا پڑے گا۔ زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے بھارت کو اقدامات کرنے پڑیں گے، جائز مؤقف پر ثابت قدم کشمیری بھائیوںاور بہنوں کے حقوق کے لیے پاکستان پوری قوت سے آواز اٹھاتا رہے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular