Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ماہ رمضان کیلئے علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کئے جائیں گے، ڈاکٹر عارف علوی

مساجد میں کورونا ایس او پیز طے کرنے کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت ویڈیو لنک کانفرنس میں رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، صوبائی افسران اور علماء کی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکاء کو کورونا صورتحال بارے بریفنگ دی۔ لاہور سے گورنر پنجاب چودھری سرور اور 15 سے زائد علماء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ گلگت بلتستان کے گورنر اور آزاد کشمیر سے بھی حکومتی ذمہ داران نے کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کئے جائیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ علماء کورونا سے بچائو کیلئے ویکسینیشن ضرور کروائیں اور کورونا سے بچاؤ کیلئے علماء حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے، جس کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مساجد کو بند نہیں کرنا چاہتی، لیکن کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ گورنر ہاؤس سے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی عاشق حسین، پیر سید حبیب عرفانی، مفتی اقبال چشتی، مفتی عاشق حسین اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular