Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

لاہور: مجلس وحدت مسلمین کے تحت عزاداری کانفرنس کا انعقاد

لاہور: مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لاہور میں عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ کانفرنس میں لاہور بھر کے بانیانِ مجالس، لائسنسداران اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداروں اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں وحدت کے قیام کیلئے کوشاں ہے، ہمارا مقصد ملت تشیع پاکستان کے حقوق کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے بانیانِ مجالس سے اپیل کی کہ وہ مجالس میں ایسے ذاکرین و خطباء کو مدعو کرنے سے پرہیز کریں جو متنازع گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام کیا جائے، وحدت و بھائی چارے کو فروغ دیا جائے، بدامنی اور شرپسندی اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے، اسے ناکام بنایا جائے۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھاکہ کل لیاقت باغ میں شہید عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کے سلسلہ میں ہونیوالی کانفرنس میں پنجاب سے بھرپور شرکت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عاشقان شہید حسینی بڑھ چڑھ کر ان کی برسی کی تقریب میں شریک ہوں گے اور لاہور سے بھی قافلے روانہ ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular