Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے مزار قائد کے باہر 28 روز سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم

جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے اٹھائیس روز سے جاری احتجاجی دھرنے کی منتظم کمیٹی، علمائے کرام، خانوادہ اسیران ملت جعفریہ، شیعہ ملی تنظیمات کے قائدین، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے اراکین نے ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں ریاستی اداروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات، مرحلہ وار تمام جبری لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کے آغاز کے اعلان کے ساتھ مرکزی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کی تحریک ملک میں آئین کی پاسداری کی تحریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ تحریک آئین کے آرٹیکل دس کی بالادستی کیلئے ہے، لاپتہ افراد کی بازیانی کیلئے ہماری یہ چوتھی تحریک ہے، دھرنے کی جگہ مزار قائد پر اس لئے رکھی کہ ہم بانیان پاکستان کہ اولادیں ہیں، ملت جعفریہ نے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمیشہ پرامن جدوجہد جاری رکھی اور جاری ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی ملت جعفریہ کی ملی تنظیموں اور انجمنوں کا تعاون پر شکر گزار ہیں، ہماری یہ احتجاجی تحریک آئین کے آرئیکل دس اے کی بحالی کیلئے ہے، 28 دنوں میں حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے ملاقاتیں کامیاب رہیں۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ ملک میں موجود کورونا اور دیگر صورتحال کے نتیجہ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، ریاستی اداروں اور حکومت نے کچھ لاپتہ افراد کو رہا کیا ہے، ریاستی اداروں اور حکومت نے ہمیں آئندہ دیگر افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے، دھرنا ختم کر رہے ہیں مگر لاپتہ افراد کی بازیانی کی تحریک جاری رہے گی، دھرنا ختم کرنے کا اعلان لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی مشاورت سے کیا ہے، امید کرتے ہیں ریاستی ادارے اور حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گی اور دیگر لاپتہ افراد کو رہا کریں گے۔
لاپتہ سید علی حیدر کے والد علمدار حیدر نے کہا کہ تمام ملت جعفریہ اور مسنگ پرسنز کمیٹی کا شکر گزار ہوں، لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک میں شامل تمام ملی جماعتوں کا شکریہ ادار کرتا ہوں۔ مسنگ پرسن ابرار حسن کی اہلیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے میڈیا سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے اظہار یکجہتی پر ان کے شکرگزار ہیں، محب وطن ہیں، کورونا وباء اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر دھرنا ختم کرنے پر راضی ہیں، مسنگ پرسنز کے اہل خانہ، حکومتی و ریاستی اداروں کو اب لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جلدی کرنا پڑے گی، حکومت اور ریاستی اداروں نے اگر پھر کوتاہی دکھائی تو 21 رمضان المبارک کا جلوس ابھی باقی ہے، ہم تمام اہل خانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular