
راولپنڈی : مشاہد حسین سید کی زیر قیادت سینیٹ،امجد علی خان کی زیرقیادت قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں اور شہریار آفریدی کی قیادت میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ارکان جی ایچ کیو پہنچ گئے، ارکان 6 گھنٹے سے زیادہ وقت جی ایچ کیو میں گذاریں گے، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان ذکریا ارکان پارلیمنٹ کو افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے اور قومی پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا، کمیٹیوں کے ارکان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملیں گے، یکم جولائی کو بھی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی تھی۔


































