ایران سے تعلقات مشترکہ ثقافتی اور اقتصادی مفادات پر استوار ہیں،وزیرخارجہ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے امریکا میں بیٹھ کر بھی ایران کیخلاف بولنے سے انکار کردیا اور امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں فواد حسین نے کہا کہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات مشترکہ ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی مفادات پر استوار ہیں ، ان کا ملک اپنے پڑسیوں کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے ، ان کی حکومت ایران سمیت عراق کے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے،یاد رہے کہ امریکی حکام شروع ہی سے ایران اور عراق کے درمیان قائم اسٹریٹیجک تعلقات کو مخدوش کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے ہیں تاہم بغداد واشنگٹن کے مطالبے کو چنداں اہمیت نہیں دیتا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق کا امریکی دباو ¿ پر ایران کیخلاف بولنے سے…


































