امریکی فوجیو ں کا انخلا محاذ استقامت کے کمانڈروں کی شہادت کا انتقام ہوگا
بصرہ(نیوزڈیسک) الحشد الشعبی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو محاذ استقامت کے کمانڈروں کی شہادت کے انتقام کی مانند قرار دیا ہے، بصرہ میں محاذ استقامت کے شہید کمانڈروں کی پہلی برسی کے پروگرام سے خطاب میں الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا محاذ استقامت کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکا رفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے انتقام کی مانند ہے ، امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا،فالح الفیاض نے کہا کہ محاذ استقامت کے قاتلوں کا وجود عراق میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، شرمناک جرم کا ارتکاب کرنے والے ٹرمپ، امریکی عوام کی شرمساری کا باعث بنے ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق میں قاتلوں کا وجود برداشت نہیں کیا جائیگا، الحشد…


































