Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عراق: داعشی دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

عراق میں سنہ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ بیک وقت 21 داعشی دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دیدی گئی۔ عراق کے شہر ناصریہ کی سینٹرل جیل "الحوت” میں 21 افراد کو صدر برہم صالح کی جانب سے سزاؤں میں توثیق کے بعد ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔
پھانسی کی سزا پانے والے دہشت گردوں کا تعلق صوبہ نینوا، الانبار، بغداد، بصرہ اور ذیقار سے بتایا جاتا ہے۔ 2017 میں داعش پرعراق کی فتح کا اعلان کئے جانے کے بعد داعش سے وابستہ سینکڑوں دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا لیکن ان میں سے صرف چند ایک کی سزائے موت کے حکم پر ہی عمل درآمد کیا گیا۔ سزائے موت کے حکم کی صدر مملکت کی جانب سے توثیق ضروری ہے۔
عراق میں ابھی تک کسی غیر ملکی دہشت گرد کو سزائے موت نہیں دی گئی ہے۔ اس وقت فرانس اور بیلجیم کے 11 دہشت گرد سزائے موت کے منتظر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عراقی جیلوں میں اس وقت 18 ہزار سے زیادہ دہشت گرد قید ہیں کہ جن کی رہائی کے لئے ان کے حامیوں کی طرف سے حکومت عراق پر مختلف بہانوں سے دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے۔ناصریہ کے الحوت جیل سے دہشت گردوں کو فرار کرانے کی کوششیں بھی عراقی فورسز کی ہوشیاری کی وجہ سے ناکام ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular