Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عراق: داعش کے زیر استعمال خفیہ سرنگ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے صوبہ دیالہ اور صلاح الدین کے سرحدی علاقے میں داعش کی ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگالیا۔ عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر احمد التمیمی نے بتایا ہے کہ صوبہ دیالہ اور صلاح الدین کے درمیانی علاقے حاوی العظیم میں سیکیورٹی فورس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران داعشی دہشت گردوں کی ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ داعشی دہشت اس سرنگ کو دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کو اسٹور کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
الحشد الشعبی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ داعش کی اس خفیہ سرنگ سے تیرہ بم، درجنوں ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز مواد اور مختلف طرح کی بندوقیں برآمد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں داعش کی شکست اور اس کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے خفیہ جتھے صوبہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے عراقی شہریوں اور سیکیورٹی دستوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular