
عراق: امریکی اتحادی افواج نے تاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے کردیا
امریکی اتحادی افواج نے تاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔
واضح رہے کہ تاجی ملٹری بیس پر امریکی اتحادی افواج کے 2ہزار اہلکار موجود تھے،جس کا اب عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
امریکی اتحادی افواج رواں برس کےدوران عراق کے 8 فوجی اڈوں کو خالی کرچکی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکا کے 5ہزار اور اتحادی افواج کے 2ہزار500 فوجی تعینات ہیں۔


































