
تل ابیب : صیہونی وزیر جنگ بینی گانٹز نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطین کے مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کی توسیع کیلئے کام کرتی رہے گی، ایویاتار علاقے میں صیہونی بستیوں کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا اور علاقے کی میپنگ کے بعد اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، کابینہ مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کو باقی رکھے گی اور وہاں موجود مقامی کونسلوں کو مزید مضبوط بنائیں گی۔


































