Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی میں جاری مرکزی دھرنا 11 ویں روز بھی جاری

جبری گمشدہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف شدید گرم موسم کے باوجود جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے مرکزی احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے۔ دھرنے میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید حیدر عباس عابدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، معروف سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار، معروف عالم اہل سنت منظر الحق تھانوی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما علامہ محمد علی جروار، علامہ غلام رضا سریوال، ایس یو سی کراچی کے صدر علامہ کامران عابدی، علی احمد جعفری، سابق ممبر سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس رضوی، کامران فاروقی، علامہ صادق جعفری، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ امیں شہیدی، رضی حیدر رضوی، عسکری دیوجانی، سبط رضا، زین رضوی، اصغر عباس زیدی سمیت دیگر علمائے کرام، ذاکرین عظام، نوحہ و منقبت خواں حضرات، مذہبی سماجی شخصیات سمیت مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خانوادہ اسیران ملت جعفریہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ احتجاجی دھرنے سے علامہ علی رضا رضوی، علامہ کاظم عباس نقوی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ میر حسن میر، ظفر عباس ظفر و دیگر نے نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular