Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شام کی ارضی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ اولین ترجیح، بین الاقوامی کانفرنس

شامی تارکین وطن اور پناہ گزینوں سے متعلق دمشق میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس اپنے اختتام پذیر ہو گئی۔ علاقائی و غیر علاقائی ممالک کی شرکت سے منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس کے اختتامی بیان میں شام کی ارضی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر اتفاق ہوا ہے۔
المیادین ٹی وی کے مطابق کانفرنس کے اختتامی بیان میں شامی تارکین وطن کی پر امن واپسی کو یقینی بنانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔کانفرنس کے شرکا نے شام کے خلاف ہر قسم کی یک طرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کے نفاذ کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرانِ شام کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے اور شام کی تقدیر کا فیصلہ خود شامی عوام کا حق ہے۔اسکے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فہرست میں درج شدہ تمام دہشتگرد ٹولوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہنے پر کانفرنس کے اختتامی بیان میں زور دیا گیا۔
خیال رہے کہ شامی پناہ گزینوں کے موضوع پر بدھ سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں ایران، روس، چین، لبنان، عراق، پاکستان اور عمان کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس سے قبل کانفرنس کے انعقاد کے حوالے شام کے صدر بشار الاسد اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مابین پیر کے روز اتفاق ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular