امریکا اور اتحادی گروپوں نے تیل اور دوسرے قومی سرمائے کی لوٹ مار کی
دمشق(نیوز ڈیسک) شامی حکومت نے امریکا اور اس کے اتحادی گروہوں کے جنگی جرائم کے ثبوت اکھٹے کرنا شروع کردئے،صوبہ الحسکہ کی عدالت کے جج نے بتایا کہ امریکی زیر قیادت اتحاد نے شام کے تیل اور دوسرے قومی سرمائے کی لوٹ مار کی اور اس طرح اس اتحاد نے شام میں متعدد جرائم کا ارتکاب کیا ہے ،امریکا نے ان جرائم کا ارتکاب نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے کیا ہے،ادھر امریکا نے غیر قانونی طریقے سے مشرقی شام سے اردن، عراق اور ترکی سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں 19 چھاﺅنیوں میں تقریبا ً7 ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں،شامی حکومت غیر ملکی فوجیوں کے انخلا ءکا بارہا مطالبہ کر چکی ہے جو غیر قانونی طریقے سے شام میں داخل ہوئے ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- شام میں امریکی جرائم کے ثبو ت اکھٹے کئے جانے…


































