Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سوشل میڈیا پر پاک فوج، کشمیر اور سی پیک کو نشانہ بنانے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب

ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ حسین ندیم کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں جعلی آئی ڈیز سے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، آئی پیز چیک کرنےکے بعد معلوم ہوا کہ آئی ڈیز بھارت سے رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے سوشل میڈیا پر پاک فوج، کشمیر اور سی پیک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی پراپیگنڈے کا اہم ہدف چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ ہیں اور اس پراپیگنڈے کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں سال 2018 کے عام انتخابات کے بعد ڈیجیٹل میڈیا پر سرگرم ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ حسین ندیم کے مطابق بھارت وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھی پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور پاکستان کے حالات بڑھا چڑھا کر پیش کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے کراچی میں عمارت میں ہونے والے گیس دھماکے کی خبروں کو اداروں کے درمیان بڑی لڑائی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular