
کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈیڑھ ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھل گئے، کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر 16 جولائی کو تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے، صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق صرف وہی تعلیمی ادارے ہی کھلیں گے جہاں کا تدریسی عملہ مکمل طور پر ویکسی نیشن کرواچکا ہوگا، تعلیمی ادارے ہفتے میں 6 روز کھولے جائیں گے، طلبہ کو تین روز 50 فیصد حاضری کے فارمولے کے تحت بلایا جائے گا جب کہ بچوں کے والدین کو بھی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروانا ہوں گے۔


































