Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سعودیہ لرز ہ براندام ،یمن جنگ ختم کرنے پر آمادہ

 اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنگ بندی کی تجویز، حدیدہ بندرگاہ سے تیل اور خوراک درآمد کی اجازت، شراکت دارو ں کے ساتھ مل کر کام کریں گے،سعودی وزیرخارجہ
 سعودی تجاویز مضحکہ خیز ، میں کوئی نئی بات نہیں ،ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کا کھولا جانا انسانی حق ہے ،جوابی حملوں نے ریاض کو جنگ بندی پر مجبور کیا، انصار اللہ
ریاض /صنعا(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے اندر اہم اہداف پر حملوں نے سعودی حکام کو جنگ بندی کی باتوں پر مجبور کردیا لیکن انصار اللہ سعودی تجاویز کو پرانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کچھ بھی نیا نہیں، زرایع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران یمن میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنگ بندی کی تجویز دی ہے،تجاویز میں حدیدہ بندرگاہ سے تیل اور خوراک کی درآمدات کی اجازت اور مذاکرات کی بحالی کی تجویز بھی شامل ہے،ہم اس امن منصوبہ پر عمل درآمدکیلئے عالمی برادری ،اپنے شراکت داروں اور یمنی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے،ہم حوثیوں کو مذاکرات کی میز پرلانے اور انھیں ہتھیارڈالنے پرآمادہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے کیونکہ ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ لڑائی کے خاتمے اور بحران کے سیاسی حل پر توجہ مرکوز کرنے ہی سے پیش رفت کی جاسکتی ہے،انصار اللہ نے جنگ بندی کی سعودی تجاویز کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جارح ملکوں کو فوری طور پر حملے بند اور محاصرہ ختم کردینا چاہیے، جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی تجاویز میں کوئی نئی بات نہیں ،ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کا کھولا جانا انسانی حق ہے اور اس معاملے کو سیاسی یا فوجی سودے بازی اور دباو کے حربے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے سعودی عرب کے اندر اہم اہداف پر یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس کے حملوں نے آخر کار ریاض حکومت کو جنگ کی باتیں کرنے پر مجبور کردیا ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular