
ریاض : سعودی عدالت نے سانحہ حرم کے تمام 13ملزمان کو بری کردیا، 6برس پہلے حرم میں کرین گرنے سے 111 حجاج شہید اور 238 زخمی ہو گئے تھے، مکہ مکرمہ کی اپیلٹ کورٹ نے ملزمان کو بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ملزمان پر فرد جرم ثابت نہیں ہوئی، ملزمان نے اپنی اپیل میں محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’جس روز سانحہ ہوا محکمہ کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ طوفانی ہوائیں چلیں گی، 11 ستمبر 2015 کو جمعے کی شام مسجد الحرام کے حدود میں کرین گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔


































