Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سابق سعودی عہدیدار نے قید کے دوران دی جانے والی ایذارسانی سے پردہ اٹھادیا

واشنگٹن: سعودی عرب کے ایک سابق عہدیدار نےآل سعود حکومت کی جانب سےدوران اسارت دی جانے والی ایذا رسانی اور ٹارچر کرنے کے طور طریقوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے ایک سابق عہدیدار سالم المزینی نے کینیڈا کی عدالت میں، سعودی عرب میں قید کے دوران ان پر ہونے والے تشدد اور ٹارچر کئے جانے سے متعلق ایک درخواست میں کہا کہ انھیں انتہائی خطرناک طریقے سے پاؤں اور کمر سے ٹارچر کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انھیں جیل میں کوڑے مارے گئے، آہنی راڈ سے ان پر تشدد کیا گیا، ایکٹرک کے شاک دیئے گئے، کھانا نہیں دیا جاتا تھا، ان سے کہا گیا کہ ہاتھ اور پاؤں پر جانوروں کی طرح چلیں اور کتے کی آواز نکالے۔
سعودی عرب کے اس سابق عہدیدار نے اپنی درخواست میں اپنے بدن کی ایسی تصاویر بھی لگائی ہیں کہ جن میں ان کے بدن پر تشدد کے واضح نشانات تھے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں لکھا کہ سعودی ولیعہد بن سلمان کے افراد نے انھیں ٹارچر کیا۔ عدالت میں پیش کردہ ثبوتوں کے مطابق سالم المزینی کو 26 ستمبر 2017 میں متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد سعودی عرب کے حوالے کیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ سابق سعودی عہدیدار 24 اگست 2020 کو سعودی عرب کے ایک سیکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کرنے کے بعد سے لا پتہ ہو گیا اور اس کے بعد سے اب تک وہ منظر عام پر نہیں آیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular