Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

خطے میں غیرملکی طاقتیں مسائل کی جڑ ہیں، تمام ہمسایہ ممالک کیجانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، ابرہیم رئیسی

تہران : ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھالیا، تقریب حلف برداری کی تقریب ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے اعلیٰ حکام کے علاوہ 70 سے زائد ممالک کی اہم شخصیات، اعلیٰ حکام، نمائندہ وفود اور سفرا و وزراء بھی بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، نومنتخب صدر کا تقریب حلف برداری سے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ پڑوسی ملکوں سے تعلقات میں بہتری لائیں گے اور نئی حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کام کرے گی تاکہ قوم کے مسائل کو حل کیا جاسکے،وہ ایرانی تیل اور عالمی بینکنگ سسٹم پر عائد پابندیاں ہٹوانے کیلئے کام کریں گے، انتخابات کے دوران جو وعدے انہوں نے کیے انہیں پورا کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی رائے سے بننے والی حکومت عوام کے مفادات کا دفاع کرے گی اور انصاف کے قیام کی راہ میں اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے گی، اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقتور ایران خطے کی طاقت ہے اور میں تمام ہمسایہ ملکوں کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، علاقائی تنازعات کو بین العلاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، سید ابراہیم رئیسی نے واضح کیا کہ خطے میں بیگانہ طاقتوں کی موجودگی نہ صرف مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ یہ خود خطے کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے، ابراہیم رئیسی نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ایران، دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular