Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں ایرانی فضائیہ کی مدد

تہران: ایران کی وزارت دفاع اور آگ بجھانے کے مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ترکی میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کو بجھانے کے آپریشن میں ایران کی مسلح افواج کے جوان بھی شامل ہیں۔ پائلٹ محمد مہدی نوری آل آقا نے کہا کہ کل ایران کے فضائی فائر فائٹنگ آپریشن(Aerial firefighting ) کے دوران ایرانی جوانوں نے 40 ٹن پانی کی بوچھاڑ کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے مزید دو ہیلی کاپٹروں کی درخواست کی گئی ہے۔
دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر ملک میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کیا۔ رجب طیب اردوگان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔
ترکی کے جنگلات میں چار روز سے لگی آگ اب تک بے قابو ہے ، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آگ کے باعث سیاحتی مقامات پر ہوٹل اورمکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی علاقے خالی بھی کرالیے گئے۔ 28 جولائی کو ترکی کے اکیس صوبوں میں 63 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی تھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular