
اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس میں ہٹلر مودی کی ناپاک سوچیں ہیں، فیٹیف سے ایک دن پہلے بھارت نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کرائے ، شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا ، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور ٹریفک روک دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔


































