Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

برسی شہید حسینی رابطہ مہم، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ چکوال

چکوال: 33ویں برسی قائد شہید علامہ عارف الحسینی (رہ) و قرآن واہلبیت (ع) کانفرنس کی دعوتی مہم کے آخری مرحلے میں برسی شہید قائد (رہ) کے مرکزی کنوینئر و مرکزی سیکریٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان نثار علی فیضی نے ایک وفد کے ہمراہ ضلع چکوال کا وزٹ کیا اور ضلع چکوال کے معروف علاقے شاہ پور گئے جہاں پر علاقے عوام اور معززین نے ان کا استقبال کیا۔ نثار علی فیضی اور مولانا ظہیر کربلائی نے شاہ پور میں خطاب کیا، اس موقع پر سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع چکوال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نثار علی فیضی نے خطاب کرتے قائد شہید (رہ) کی سیرت اور شخصیت پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی امید کرتے ہیں کہ چکوال کے مومنین اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے۔ جس پر مومنین اور شہر کے سادات، نمبردار اور تنظیمی کارکنان نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور برسی میں شرکت کے حوالے سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے بہتر اس سال یہاں کے عوام شریک ہوںگے۔ مولانا ظہیر کربلائی نے اپنے خطاب میں غدیر، عاشورہ اور محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کی اور عوام سے اپیل کہ اس سال شہید قائد (رہ) کی برسی ایک ایسے حالات میں آرہی ہے کہ جہاں ہرطرف عزاداری سیدالشہداء (ع) کو محدود کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ہمیں ملکر اس کا سدباب کرنا ہے۔ اور وہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اس عظیم شیعہ اجتماع میں شریک ہوں اور عزاداری سید الشھداء کو بچانے کے لئے اس آواز کا حصہ بنیں جس کے بارے قائد شہید (رہ) نے فرمایا تھا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، یہ ہماری عبادت ہے، جس طرح مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی، شیعہ قوم بھی عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular