Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آزربائیجان کا اہم شہر "شوشا” کو آرمینیا سے آزاد کروانے کا دعویٰ

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے کاراباخ کے دوسرے اہم شہر "شوشا” کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا ہے۔ الہام علی یوف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔ ترک صدر اردوان نے کاراباخ کے اہم شہر شوشا آزاد کرانے پر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔ اردوان نے کہا کہ شوشا میں کامیابی پر آذربائیجان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دوسری جانب آرمینیا نے آذربائیجان کے شوشا شہر آزاد کرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت دفاع آرمینیا کا کہنا ہے کہ نگورونو کاراباخ کے شہر شوشا میں شدید لڑائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کو بین الاقوامی طور پر آزربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن 1994ء میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس ہے۔ حالیہ برسوں میں نگورنو کاراباخ پر آرمینیا اور آدربائیجان کے درمیان ہونے والی یہ سخت ترین لڑائی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular