Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

انصاف پسند اور باوقار معاشرے کے لیے فکرِ علی(ع) سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انصاف پسند اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے فکرِ علی علیہ السلام سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، ولایت علی علیہ السلام کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔ اگر مسلم حکمران مولا متقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ولایت علی علیہ السلام زبان سے وصی رسول اللہ کے اقرار کا نام نہیں بلکہ ایسے اسلامی نظام کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کا نام ہے، جس میں سماجی و طبقاتی تفریق کی بجائے منصفانہ اصول رائج ہوں، جہاں طاقت کی بالادستی کی بجائے الٰہی قوانین کی حکمرانی ہو۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اخوت و اتحاد کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے۔ اگر ختمی مرتبت حضرت محمدﷺ کے فرمودات کے مطابق اہل بیت اطہار علیہم السلام کی حیثیت و عظمت کو تسلیم کر لیا جائے تو امت مسلمہ کے مابین تمام اختلافات کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا۔ یہی وہ واحد نکتہ اتحاد ہے، جس پر عمل تمام دوریوں کو قربتوں میں بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے، جو قوتیں ان کی حقیقی پیروکار ہیں، عالمی استکباری قوتیں ان سے ہر وقت خائف رہتی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular