Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکی پابندیوں کا جواب، ایران کیجانب سے عراق میں تعینات امریکی سفیر اور 2 سفارتکاروں پر پابندی عائد

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں تعینات امریکی سفیر سمیت متعدد امریکی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں سعید خطیب زادہ نے لکھا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی مجرمانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت عراق و خطے میں دہشتگردانہ امریکی اقدامات اور ایرانی قوم کے خلاف پابندیاں عائد کئے جانے میں عراق میں تعینات امریکی سفیر میتھیو ٹالر کا بنیادی کردار رہا ہے، لہذا ان جرائم کے پیش نظر میتھیو ٹالر اور دوسرے 2 امریکی سفارتکاروں پر ایران کی جانب سے پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران مخالف کوئی اقدام بے جواب نہیں رہے گا۔ سعید خطب زادہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ایرانی وزارت خارجہ کے نوٹیفیکشن کی تصویر بھی منسلک کی۔
واضح رہے کہ آج علی الصبح امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے عراق میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں، جس کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی عراق میں تعینات امریکی سفیر اور 2 سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایرج مسجدی پر عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کا سبب سپاہ پاسداران کے ساتھ ان کا رابطہ بیان کیا گیا ہے۔ اس بیان میں ایرج مسجدی کو شہید جنرل قاسم سلیمانی کا ایک قریبی دوست اور مشیر قرار دیئے جانے کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ وہ سپاہ پاسداران کے لئے پالیسی کا تعین بھی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ آج صبح امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک دوسرے بیان میں امریکی انتخابات میں مداخلت کے بے بنیاد الزام کے بہانے کئی ایک ایرانی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular