تعلقات کی بحالی کیلئے سعودی عرب کو عراقی عوام سے معافی مانگناہوگی
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقی مزاحمتی گروہ اپنے ملک میں سعودی عرب کے جرائم کا جواب دیں گے، جعفر الحسینی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے حالیہ دورہ عراق اور وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ان کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کی شرط، ریاض کی جانب سے عراقی عوام سے معافی مانگنا اور سعودی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنا ہے، انھوں نے عراق میں امریکی فوجیوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی عراق نہیں چھوڑیں گے تو مزاحمتی گروہ انھیں باہر نکالنے کی ذمہ داری سنبھال لیں گے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکی نہ گئے تو طاقت سے نکال باہر کرینگے،عراقی حزب…


































