حکومت عراق پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی خواہاں ہے، فالح الفیاض
بغداد (نیوز ڈیسک) الحشد الشعبی نے ایک بار پھر عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر زور دیا ہے ، الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاءکی خواہاں ہے ، امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کا فیصلہ، بنیادی طور پر تحریک مزاحمت کے بہادر کمانڈروں کے خلاف امریکا کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے مربوط ہے ، حکومت عراق پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی خواہاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں امریکا سے گفتگو شروع کر دی ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- الحشد الشعبی کا ایک بار پھر امریکی فوج کے انخلاءپر…


































