
افغان صوبے قندوز میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ افغان خبررساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ حملے کے بعد طالبان فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہو گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جب کہ حملے کہ ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔


































