اسرائیل کو جنیوا کنونشن کی پابندی کرنا ہوگی،، تل ابیب غیر قانونی قید خانے بند کردے
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کو رہا کرے ، مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے فلسطینیوں کی گرفتاری کو جنیوا کے چوتھے کنو نشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس معاہدے کی پابندی کرنا ہوگی ، تل ابیب غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے ،غرب اردن کے شہر جنین کے49 سالہ فلسطینی قیدی الاخرس ایسے قیدی ہیں جنھیں صہیونی حکومت نے بغیر کسی جرم کے27 جولائی سے جیل میں قید کر رکھا ہے وہ اپنی بلاسبب گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے90 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں جبکہ ان کی حمایت میں کئی فلسطینیوں نے بھی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ، ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل کی نام نہاد عدالت انھیں ہسپتال منتقل کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل فوری طور پر ماہر الاخرس کو رہا کرے،اقوام متحدہ
اسرائیل فوری طور پر ماہر الاخرس کو رہا کرے،اقوام متحدہ
-
Ilyas - اکتوبر 29, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































