
مقبوضہ بیت المقدس : درجنوں جنونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی سخت حفاظت میں ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں گھس گئے۔ گروپوں میں بٹے ہوئے صیہونی آباد کاروں نے المغریبہ دروازے سے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور اس کے احاطے میں اشتعال انگیز دورے کیے۔ آباد کاروں نے مسجد کے مشرقی حصے میں تلمودی رسمیں ادا کیں۔ قابض فوجیوں نے آباد کاروں کی دراندازی کے تحفظ کے لیے مسجد کے اندر اوراطراف میں کئی اہلکار تعینات کردیے تھے۔ مسجد الاقصیٰ میں صیہونی آبادکاروں کی دراندازی معمول بن چکی ہیں۔ جس کی صیہونی پولیس اور فوج مکمل سرپرستی اور حفاظت کرتے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینیوں کو داخلے سے روکنے کیلئے طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔


































