Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کا صیہونی منصوبہ

تل ابیب : صیہونی حکومت نے بین الاقوامی مخالفت کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کا منصوبہ بنالیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیرخزانہ بیزالیل اسموٹرچ نے آبادکاری کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے مغربی کنارے کی بستیوں کو ملانے والی سڑکوں کی ترقی سمیت مختلف منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے کی سفارش کی تھی۔ یہ منصوبہ ایریل سیٹلمنٹ اور تفوح کے درمیان سڑک کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہروں نابلس، سلفیت اور قلقیلیہ کے قریب بستیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی آبادکاری سرگرمیوں کو فلسطینی عوام کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سرگرمیاں تعمیرات کرکے کی جائیں یا پھر آبادکاری کے بنیادی ڈھانچے کے لیے لاکھوں ڈالر مختص کرکے قابل مذمت ہیں۔ بیان میں فلسطینیوں، ان کی زمینوں، مویشیوں، جائیدادوں، دکانوں اور مقدسات کے خلاف آباد کاروں کے حملوں میں اضافے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular