Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی درندگی جاری, غزہ پر حملوں میں نہتے خواتین و بچوں سمیت مزید سو سے زائد فلسطینی شہید

غزہ : غزہ پر جاری حملوں میں مزید سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ درجنوں زخمی ہوئے۔ غزہ میں صیہونی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔جنگی طیاروں نے جنوبی شہر رفح۔ نصیرات کیمپ۔ دیر البلاح کے گنجان آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ جنگی طیاروں کے حملوں اور گولہ باری سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
کویتی اسپتال کے قریب بمباری سے بھی کئی افراد لقمہ اجل بنے۔ وسطی اور شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی صیہونی درندگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کے ساتھ فوجی اہلکار الخلیل کے دُرا شہر۔ جنین۔ مشرقی یروشلم اور نابلس کے مخلتف علاقوں میں تباہی مچادی۔ فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ دو درجن کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular