
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں امداد کے متلاشی بھوکے پیاسے مزید 23 افراد سمیت اکاون فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ بھوک کی شدت سے ایک نوجوان اور دو بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔
صیہونی فوج نے جنگ میں عارضی وقفے کے باجود وحشیانہ حملے کم نہیں کئے۔ صیہونی فوج نے المواصی اور بیت حنون کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں مکانات اور خیموں کو فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خان یونس میں دو مقامات۔ جبالیہ میں ایک مقام۔ غزہ سٹی کے اطراف تین سے چار مقامات پر حملے کئےگئے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ صیہونی فوج نے نیٹزارم کوریڈوراور رفح میں امدادی مرکز کے قریب بھی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں تئیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر غزائی قلت سے صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے۔ بھوک کی شدت سے ایک نوجوان اور 2 بچے چل بسے.


































