
نابلس : مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صیہونی فوج نے کار پر فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی درندگی تھم نہ سکی۔ نابلس میں صیہونی فوج نے ایک کار پر فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ صیہونی فوج نے جواز پیش کیا کہ کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انھوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں تینوں مارے گئے۔ فلسطینی میڈیا کے ایک یہودی بستی کے قریب صیہونی فوجیوں پر فلسطینیوں کے مبینہ حملے کے بعد کارروائی کی گئی۔ رواں برس مقبوضہ فلسطین میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی۔


































