
مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے اور مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ کے قریب فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کیا جبکہ مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں سرچ آپریشن کے دوران فلسطینی نوجوان کو شہید کیا۔ یاد رہے کہ اتوار کو بھی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔


































