غزہ : صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملے کرکے چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید اڑتالیس فلسطینی شہید اور 142 زخمی کردئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس اور غزہ سٹی میں صبح سویرے مختلف مقامات پر حملے کئے جس میں سترہ فلسطینی جان سے گئے۔ اسرائیلی ڈرون نے بیت حنون میں ایک خیمے کو میزائل داغ کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں گھر کے پانچ افراد شہید ہوگئے۔ رات گئے صیہونی فوج نے خان یونس میں گولہ باری کی جبکہ جبالیہ۔ المواصی۔ رفح میں فضائی حملے کئے اور کئی فلسطینی شہید اور زخمی کردئے.
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- صیہونی فوج کے غزہ پر حملے، 48 فلسطینی شہید، 142…
صیہونی فوج کے غزہ پر حملے، 48 فلسطینی شہید، 142 زخمی
-
Raza Musani - مئی 7, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 5
- 0 minute read


































