
جنین : غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا، صیہونی فوجیوں نے جنین مہاجر کیمپ میں 23 سالہ نوجوان محمد طاهر مرعی کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا۔دوسری جانب صیہونی دہشتگردی سے تنگ نوجوان نے شمالی رام اللہ کے علاقے راس کرکر میں چیک پوسٹ پر کھڑے صیہونی اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے ایک پولیس والا زخمی ہو گیا۔ گذشتہ شام بھی مقبوضہ قدس شہر میں فلسطینی نے حملہ کرکے اسرائیلی پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا تھا.


































