
صنعا : یمنی فوج اوررضاکار فورس نےشہرمآرب کی جانب مزید پیشقدمی کرتے ہوئے سعودی نواز ملیشیا کے اہم اور آخری فوجی اڈے ام اریش کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ام اریش پر قبضے کے بعد تیل و گیس سے مالا مال علاقے صافر تک کا کنٹرول یمنی فوج اور رضاکار فورسز کو مل گیاہے۔یہ فورسز صوبہ مآرب کے ایک وسیع و عریض علاقے کوآزاد کرانے کے بعد اب شہرمآرب کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ صوبہ مآرب کو مکمل طور پر آزاد کرانے کی کارروائی میں صرف دو شہروں کو آزاد کرانا باقی ہے۔ ربیع النصر آپریشن کے دوسرے مرحلے میں صوبہ مآرب میں الجوبہ اور جبل مراد کے گیارہ سو مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرایا گیا ہے اور اس وقت یمنی فوج، العمود کے علاقے کو آزاد کرا کے شہر مآرب کوجانے والی روڈ پر واقع الفلح علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبہ مآرب کی مکمل آزادی کی صورت میں یمن میں منصور ہادی کی مستعفی حکومت، اس کے حامیوں اور سعودی اتحاد کا فاتحہ پڑھ لینا چاہئے۔


































