
عدن : یمن کے شہر عدن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جس میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا ایئرپورٹ کے بیرونی دروازے کے نزدیک آئل ٹینکر میں ہوا۔ اور اس میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بم آئل ٹینکر میں نصب کیا گیا تھا۔


































