سیاہ فام کے قتل پر شروع ہونیوالااحتجاج ملک بھر میں پھیل گیا،30سے زائد ریاستوں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے،بڑے پیمانے پر جلاو¿ گھیراو¿ اور لوٹ مار
کئی شہروں میں ہنگامی حالت،کرفیو کا بھی نفاذ، نیشنل گارڈز تعینات، 5ہزار افراد گرفتار،ٹرمپ کا بلوائیوں سے نمٹنے کیلئے فوج کو متحرک کرنے کا اعلان
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر میناپولس میں سفید فام اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل نے امریکا میں بیداری کی لہر پیدا کردی،
مینا پولس سے شروع ہونیوالے احتجاج کی لہر ملک بھر میں پھیل گئی ،واشنگٹن،نیویارک،لوزیانا، وسکانسن ،کولوراڈو سمیت 30 سے زائد ریاستوں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز رویئے کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین ” میرا دم گھٹ رہا ہے” اور” سیاہ فاموں کی جان بھی قیمتی ہے” جیسے نعرے لگارہے تھے،مظاہرین میں شامل بعض شرپسندوں نے بڑے پیمانے پ جلاو¿ گھیراو¿اور لوٹ مار کی ،صرف مینا پولس میں200 سے زائد املاک کو یا تو نقصان پہنچایا گیا یا انہیں آگ لگادی گئی، مشعل افراد نے 5تھانے بھی جلادئے ، ریاستی حکومتوں نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور نیشنل گارڈز کو بھی تعینات کردیا ہے،وائٹ ہاو¿س کے سامنے مظاہرے کے دوران بڑی تعداد میں مظاہرین نے امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بو ل دیا سیکڑوں مظاہرین وہائٹ ہاو¿س میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی ،پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا ، اٹلانٹا اور فلاڈیلفیا۔میں مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں، کینکٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شہری مارا گیا، کرفیوکے باوجود حالات تاحال کنٹرول سے باہر ہیں، واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں بھی کرفیو لگادیا گیا، اب تک پانچ ہزار افرادکو گرفتار کیا جاچکا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلوائیوں سے نمٹنے کیلئے فوج کو متحرک کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا پرامن احتجاج امریکیوں کا حق ہے، خطرناک گروہوں کے پرتشدد حملے اور لاقانونیت برداشت نہیں کی جائے گی امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائیں گے ، جب تک ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے بند نہیں ہوتے اس وقت تک امریکا میں فوج تعینات رہے گی، ٹرمپ جارج فلائیڈ کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائےگا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا میں بدترین فسادات، وائٹ ہاؤس پر دھاوا،فوج طلب
امریکا میں بدترین فسادات، وائٹ ہاؤس پر دھاوا،فوج طلب
-
Ilyas - جون 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































