
اسلام آباد: پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے افغانستان سے انخلا کیلئے پی آئی اے کا پہلا طیارہ مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا 777 بوئنگ جہاز کابل سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا۔ اس فلائٹ میں 329 مسافر سوار تھے۔ پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں طیارے پرواز کیلئے مکمل تیار تھے جبکہ مخصوص فوجی نقل و حمل کے باعث پروازوں کی اجازت روک دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ اس نقل و حمل کے باعث دیگر کئی ائیر لائنز کے جہاز بھی ہوا میں انتظار کرتے رہے تاہم چند مخصوص طیاروں کی آمد کے بعد پی آئی اے کی فلائٹ کو پرواز کی اجازت مل گئی۔


































