
گلگت بلتستان میں گندم اور آٹا مہنگا ہو گیا۔ عوامی احتجاج اور دھرنوں کے باوجود صوبائی حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی فی بوری قیمت 21 سو سے بڑھا کر 36 سو روپے کر دی گئی ہے جبکہ 40 کلو آٹے کی قیمت 1690 روپے، 20 کلو آٹے کی قیمت 845 روپے ہوگی۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ ایک ماہ سے گندم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ کل جماعتی اتحاد اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر اسکردو یادگار شہداء چوک پر روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی دھرنا بھی دیا جا رہا ہے۔


































